وزیراعظم شہباز شریف کا پرامن عاشورہ محرم کے انعقاد پر اظہار تشکر
07-30-2023
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پرامن عاشورہ محرم کے انعقاد پر اظہار تشکر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ، صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو بہترین انتظامات پر مبارک پیش کرتا ہوں، امن وامان کے نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے عاشورہ کے جلوسوں کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے، وفاقی و صوبائی محکموں اور سکیورٹی کے تمام اداروں نے بہترین اشتراک عمل سے کام کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیس کے افسران اور جوانوں کو شاباش دیتا ہوں جنہوں نے دن رات سکیورٹی خدمات انجام دیں، الحمدللہ، سکیورٹی کے بہترین انتظامات کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔