پاکستان کی ہاکی ٹیم منگل کو بھارت روانہ ہو گی

07-30-2023

(ویب ڈیسک) ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستانی ہاکی سکواڈ منگل (یکم اگست) کو بھارت روانہ ہو گا۔

ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی سکواڈ واہگہ کے راستے بھارت جائے گا، عمر بھٹہ کی قیادت میں ٹیم براستہ امرتسر چنائی جائے گی۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے 3 آفیشلز اب بھی ویزوں کے منتظر ہیں۔ ہیڈ کوچ شہناز شیخ کو بھی بروقت ویزا ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جمانب محرم کی تعطیلات کے باعث لاہور کے قریبی علاقوں کے کھلاڑی گھروں کو چلے گئے ہیں۔ البتہ بھارت روانگی سے قبل ٹیم کا ایک پریکٹس سیشن لاہور میں شیڈول ہے۔