ناروے کپ: پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اوسلو پہنچ گئی

07-30-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ناروے کپ میں شرکت کیلئے اوسلو پہنچ گئی،قومی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کا ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

میگا ایونٹ کل سے اوسلو میں شروع ہوگا جس میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کل ہی ناروے کے کلب فریگ اوسلو کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم میں یم میں فارورڈز طفیل شنواری، فیصل، شاہ میر علی سعود، مڈ فیلڈرزعبدالوہاب، محمد علی، علی آصف، احمد رضا، ڈیفنڈرزمحمد عدیل، عابد علی، عبیداللّٰہ اوراسد ناصر شامل ہیں جبکہ گول کیپرزعبداللّٰہ اورساحل شامل ہیں۔ یاد رہے قومی ٹیم 2015 میں دوسری اور 2016 میں تیسری پوزیشن حاصل کر چکی ہے۔