پاکستان کے ٹاپ سکواش پلیئر عاصم خان 5 ماہ سے تنخواہ سے محروم

07-30-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے ٹاپ سکواش پلیئر عاصم خان 5 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔

  عاصم خان نے سوشل میڈیا پر سیلری نہ ملنے کا شکوہ کیا اور لکھا کہ کئی برسوں سے مجھے میرا ڈیپارٹمنٹ وقت پر سیلری نہیں دے رہا۔ عاصم خان نے مزید لکھا کہ پانچ ماہ ہوگئے میری سیلری نہیں مل رہی، اگر ہمیں وقت پر حق نہیں ملے گا تو ملک کا نام کیسے روشن کریں گے؟ عاصم خان نے لکھا کہ ہماری تنخواہیں تو دیں پھر میڈلز کا مطالبہ کریں، سکواش پلیئر عاصم خان سوئی ناردرن (ایس این جی پی ایل) کے ملازم ہیں۔ ذرائع کے مطابق عاصم خان گزشتہ کئی سالوں سے ملازمت کے مستقل ہونے کے بھی منتظر ہیں، عاصم خان پی ایس اے ورلڈ رینکنگ میں ٹاپ پاکستانی ہیں جبکہ عاصم کی عالمی سکواش رینکنگ 66 ہے۔