بیلی جین کنگ کپ : پاکستان نے ترکمانستان کو ہرا دیا

07-30-2023

(ویب ڈیسک) بیلی جین کنگ کپ ٹینس میں پاکستان نے ریلیگیشن پلے آف میں ترکمانستان کو ہرا دیا۔

پاکستان نے ترکمانستان کو 0-2 سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے اشنا سہیل اور سارہ ابراہیم نے اپنے اپنے سنگلز جیتے۔ دونوں سنگلز میں پاکستان کی برتری کے بعد ڈبلز کا میچ نہیں کھیلا گیا، ریلیگیشن پلے آف میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم ایشین اوشیانا زون کے گروپ ٹو میں برقرار رہی۔ آخری میچ جیت کر پاکستانی خواتین گروپ تھری میں تنزلی سے محفوظ ہے جبکہ پلے آف سے قبل پول میچز میں پاکستان کو 5 میں سے 4 میں شکست ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم سارہ ابراہیم، اشنا سہیل، مہک کھوکھر، آمنہ قیوم اور سارہ محبوب پر مشتمل تھی۔