بیرسٹر علی ظفر کو سینیٹ میں پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا

07-29-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر علی ظفر کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے دے دی ہے۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب نے سینیٹر علی ظفر کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔