بے نظیر کفالت پروگرام: 5 لاکھ 69 ہزار 889 بیواؤں نے استفادہ کیا
07-29-2023
(ویب ڈیسک) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت چلائے جانے والے 'بینظیر کفالت پروگرام' سے اب تک 58 ہزار 179 طلاق یافتہ اور 5 لاکھ 69 ہزار 889 بیوائیں مستفید ہوئی ہیں۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام حکام کے مطابق 2022ء میں بی آئی ایس پی کے گھر گھر جا کر قومی، سماجی و اقتصادی رجسٹری سروے کے ذریعے پورے ملک میں بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت این ایس ای آر میں دو لاکھ 53 ہزار 374 طلاق یافتہ اور 21 لاکھ 41 ہزار 971 بیواؤں کا ڈیٹا دستیاب ہے جن میں سے 58 ہزار 179 طلاق یافتہ اور 5 لاکھ 69 ہزار 889 بیوائیں اس وقت بے نظیر کفالت پروگرام سے مستفید ہو رہی ہیں۔ حکام نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے بے نظیر کفالت پروگرام اور بینظیر تعلیم وظیفہ کے مشروط کیش ٹرانسفر پروگرامز اور بے نظیر نشوونما میں شمولیت غربت کے اسکور کی تشخیص پر مبنی ہے۔