نئے مالی سال کے چار ماہ میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کیلئے دس ارب مختص

07-29-2023

(لاہور نیوز) نگران حکومت کے نئے مالی سال کے چار ماہ میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کو دس ارب روپے ملیں گے۔

نئے مالی سال کے چار ماہ میں نگران حکومت کی جانب سے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو چار ارب روپے دئیے جائیں گے۔ نگران حکومت میں جاری منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ چار ماہ کے دوران ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کرے گا۔ کالجز میں نئے بلاکس کی تیاری چار ماہ میں جاری رہے گی۔ پچھلے دور میں اعلان شدہ جامعات پر کام جاری رہے گا۔ ایچ ای ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مالی سال کے لیے نئے منصوبے آنے والی منتخب حکومت کرے گی۔