مسلم لیگ ن کا قصور، کھڈیاں میں کل ہونے والا جلسہ ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان

07-29-2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام قصور، کھڈیاں میں کل ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اب انشاء اللہ یہ جلسہ بروز ہفتہ 5 اگست 2023ء کو منعقد ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ایک اور منصوبے  لاہور قصور بہاولنگر  موٹر وے کا افتتاح کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کھڈیاں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے، انشاء اللہ۔