نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر بیدیاں روڈ انڈر پاس پر کام کا آغاز

07-29-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے حکم پر نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ پر انڈر پاس کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا۔

تعمیراتی کام کے سلسلے میں بیدیاں روڈ پر ٹریفک ڈائیورشن لگا دی گئی ہے، سڑک کے دونوں اطراف چار لین پر مشتمل ڈیول کیرج انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا، بیدیاں انڈر پاس 600 میٹر طویل ہوگا۔ انڈر پاس کی تعمیر کیلئے ایک ارب 60 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، رنگ روڈ گول چکر پر انڈر پاس کیساتھ جنکشن بھی بنایا جائے گا۔