نئے کرکٹرز کی تربیت کیلئے لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ کا معاہدہ طے

07-29-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں مسلسل دوسری بار چیمپئن بننے والی فرنچائز لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت آئندہ برسوں میں قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹرز لاہور مبابوے کرکٹ کا نیا مرکز ہو گا۔

معاہدے کے تحت زمبابوے کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے 8 نمایاں کرکٹرز سمتبر میں لاہور پہنچیں گے، زمبابوے کے نوجوان کرکٹرز قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں تربیت حاصل کریں گے۔ معاہدے میں طے پایا ہے کہ زمبابوے انڈر 19 اور زمبابوے ویمنز سکواڈز بھی آئندہ ماہ لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ بالترتیب دورہ بنگلا دیش اور دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔ معاہدے کی تیسری شق کے مطابق زمبابوے کرکٹ کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہرارے میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا قیام کیا جارہا ہے، جہاں کھلاڑیوں کو مکمل تربیت فراہم کی جائے گی۔ iv) Lahore Qalandars aiding Zimbabwe in transforming the Takashinga Cricket Ground into the first state-of-the-art QHPC in Zimbabwe v) Lahore Qalandars to play a pivotal role in introducing tape ball cricket in Zimbabwe. — Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) July 29, 2023 لاہور قلندرز  زمبابوے میں ٹیپ بال کرکٹ کے لیے بھی جامع منصوبہ بندی کرے گا، لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے زمبابوے کرکٹ کے ساتھ ہونیوالے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ عاطف رانا کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ زمبابوے کرکٹ کی قسمت بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا، پلیئرز ڈیویلمپنٹ پروگرام کے ٹرائلز کے تحت ہرارے، بلاوئیو اور کیو کیو میں بہترین ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، اب ان کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کرنا زمبابوے کرکٹ اور لاہور قلندرز کی ذمہ داری ہے۔