اداکارہ سعدیہ امام نے کربلا سے نئی تصاویر شیئر کردیں

07-29-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام ان دنوں محرم الحرام کے دوران کربلا میں موجود ہیں۔

مقدس اسلامی مہینوں میں سے ایک مہینہ محرم الحرام جس میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین کربلا کا رُخ کرتے ہیں اور مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہیں۔ ان ہی زائرین میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات جیسے زباب رانا، معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی اور سعدیہ امام بھی شامل ہیں جو زیارت کا شرف حاصل کر رہی ہیں۔ اداکارہ سعدیہ امام نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کربلا عراق سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں سیاہ عبایہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے کچھ تصاویروں میں مقدس مقامات کے اندرونی مناظر کی بھی زیارت کروائی۔