14 ہزار کلومیٹر کا سفر بھی رضوان کے کھیل پر اثرانداز نہ ہوسکا

07-29-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے منفرد کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

رضوان نے جمعرات کو کولمبو سری لنکا میں پاکستان ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلا اور جمعہ کینیڈا کے شہر بریمپٹون میں وینکوور نائٹس کی طرف سے گلوبل ٹی 20 میچ میں شرکت کی۔ محمد رضوان کو کولمبو ٹیسٹ میں کنکشن متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا، کولمبو سے بریمپٹن کا فاصلہ 14 ہزار کلو میٹر اور کم از کم فلائٹ کا دورانیہ 18 گھنٹے ہے۔ تاہم 14000 کلومیٹر کی مسافت نے رضوان کے کھیل پر ذرا سا بھی اثر نہیں ڈالا۔ ایک روز قبل کولمبو میں سفید لباس پہنے محمد رضوان نے ریڈ بال ففٹی مکمل کی اور اگلے روز کلر کٹ میں وائٹ بال کی ففٹی سکور کر ڈالی۔ رضوان کا 2 دن میں دو مختلف براعظموں میں کرکٹ کھیلنے کا منفرد کارنامہ یہی نہیں انہوں نے دو دن میں دو مختلف براعظموں میں دو مختلف فارمیٹ میں دو مختلف پارٹنرز کے ساتھ سنچری شراکت بھی بنائی۔ ایک دن انہوں نے کولمبو میں سلمان علی آغا کے ساتھ 108 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنائی تھی، دوسرے دن کینیڈا میں کوربن بوش کے ساتھ 104 رنز کی ناقابل شکست ٹی ٹوئنٹی شراکت بنائی ۔