حضرت امام حسینؓ کی شہادت ہمیشہ باطل قوتوں کیخلاف مثال رہے گی : جہانگیر ترین
07-29-2023
(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور انکے رفقاء نے کربلا میں اسلام کی بقاء کے لیے لازوال قربانی دے کر باطل قوتوں کے سامنے حق کا عَلم بلند رکھا۔
جہانگیرخان ترین نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور انکے رفقاء نے کربلا میں اسلام کی بقاء کے لیے لازوال قربانی دی، حضرت امام حسینؓ نے باطل قوتوں کے سامنے حق کا عَلم بلند رکھا، تاریخ انسانیت میں میدان کربلا جیسی قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی شہادت ہمیشہ باطل قوتوں کے خلاف مثال رہے گی ، سانحہ کربلا رہتی دنیا تک مظلوموں اور حق پرستوں کو ہمت عطا کرتا رہے گا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی سے ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی ملتی ہے، حضرت امام حسینؓ کی جدوجہد کوسامنے رکھ کر راستے کا تعین کیا جائے تو معاشرے کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔