ڈی پی آئی کالجز پنجاب آفس میں اہم تعیناتیاں کر دی گئیں

07-28-2023

(لاہور نیوز) ڈی پی آئی کالجز پنجاب آفس میں اہم تعیناتیاں کر دی گئیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی طرف سے ڈی پی آئی کالجز میں دو اہم آسامیوں پر تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ محمد عابد کو ڈی پی آئی کالجز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ الطاف احمد کو بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ۔ دونوں سیٹیں عرصہ دراز سے خالی تھیں ۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔