سکولوں میں ایک ہزار جعلی پوسٹیں ختم، اساتذہ کی پروموشن میں تعطل کا خدشہ

07-28-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے سکولوں میں ایک ہزار جعلی پوسٹیں ختم ہونے سے اساتذہ کی ان سروس پروموشن خطرے میں پڑ گئی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں ایک ہزار سیٹیں ختم ہونے سے اساتذہ کی پرو موشن میں تعطل آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، لاہور کے سکولوں میں ایک ہزار سیٹیں ختم کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے، اساتذہ کی پروموشن خالی سیٹوں کے مطابق ہوتی ہے ۔ گزشتہ دس سالوں میں لاہور کے سکولوں میں ایک ہزار پوسٹیں صرف کاغذوں میں قائم کی گئیں، اساتذہ کی جانب سے سیٹیں ختم کرنے پر اعتراضات کیے گئے اور کہا گیا کہ  جعلی پوسٹیں قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔