توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی دو اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب

07-28-2023

(ویب ڈیسک) توہین الیکشن کمیشن میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو دو اگست کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی۔ الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 2 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی لہٰذا وہ اگلی سماعت پر پیش ہوں۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ وکیل نے استدعا کی کہ ان کے پاس کیس کا ریکارڈ نہیں، وکیل نے ریکارڈ حاصل کرکے کیس تیار کرنے کی استدعا کی، یہ استدعا منظور کی گئی، وکیل لاء ونگ سے دستاویزات حاصل کر لیں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نےچیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے اور گرفتار کرکے پیش کر نے کا حکم دیا تھا، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی 25 جولائی کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے تھے۔