یوم عاشور پر عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی ہائی الرٹ

07-28-2023

(لاہور نیوز) یوم عاشور پر عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

جلوسوں کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ محکمہ سپیشلائزڈ صحت کے مراسلے کے مطابق9اور 10 محرم الحرام کو سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں بستروں کو مختص کر دیا گیا ہے۔ ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحیی سلطان کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہسپتال میں آپریشن تھیٹر،  بلڈ ، ادویات اور سرجیکل کا تمام سامان موجود ہے۔ عاشورہ پر سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایمرجنسی، اِن ڈور، آپریشن تھیٹرز اور فارمیسیوں کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا۔ تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں میڈیکل، نرسنگ، پیرامیڈیکل سمیت سکیورٹی اور سپورٹ سٹاف 24 گھنٹے فرائض انجام دے گا۔ ادویات، ویکسینز، آئی وی فلیوڈز اور بلڈبیگز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عاشورہ  پر تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز مکمل طور پر فعال ہیں۔ ہسپتالوں میں تربیت شدہ سٹاف کے ہمراہ ایمبولینسز دستیاب ہوں گی۔