سری لنکا کو شکست، پاکستان کرکٹ ٹیم نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

07-28-2023

سری لنکا کو شکست، پاکستان کرکٹ ٹیم نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

قومی ٹیم نے سری لنکا کو آخری ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی، جس کے ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی، اس جیت کے ساتھ پاکستان نے سری لنکا میں پانچ ٹیسٹ سیریز جیتنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ اس سے پہلے سری لنکا میں انگلینڈ اور آسٹریلیا چار چار ٹیسٹ سیریز، بھارت تین جبکہ جنوبی افریقہ نے دو ٹیسٹ سیریز جیت رکھی ہیں۔