فیری ٹیل سیزن 2 : کیسی لڑکی کی کہانی ہوگی؟

07-28-2023

(ویب ڈیسک) رمضان میں پیش کیے جانے والے کامیڈی ڈرامے فیری ٹیل کی مقبولیت کے بعد اس کا دوسرا سیزن ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ ڈرامہ 5 اگست سے نشر کیا جا رہا ہے۔

فیری ٹیل ڈرامے کے پہلے سیزن کو بے حد پسند کیا گیا۔ اس کامیڈی پلے کے سیزن 1 کو رمضان میں پیش کیا گیا۔ جبکہ اس ڈرامے کے بہت سے کلپس بھی وائرل ہوئے جس میں ڈرامے کی لیڈ ایکٹر(سحر خان) چائے کی دیوانی دکھائی جاتی ہیں۔ ڈرامے کی کہانی امید نامی لڑکی کی ہے  جو حقیقی دنیا کے برعکس جادوئی دنیا پر یقین رکھتی ہے اور بہت سے خواب دیکھتی ہے۔ اس ڈرامے کی ہدایات علی حسن نے دی ہیں۔ جنہوں نے فیری ٹیل سے پہلے پریستان اور پیاری مونا کی ہدایات بھی دی ہیں ۔ ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کو سائرہ مجید نے لکھا ہے۔ ڈرامے کا دوسرا سیزن 5 اگست سے نشر ہوگا۔ اس ڈرامے میں سحر خان اور حمزہ سہیل کے علاوہ علی سفینا ، ثمن انصاری ، اینا خان ، سلیم شیخ ، عدنان رضا میر اور سلمیٰ حسن سمیت دیگر  نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔