ایشین گیمز والی بال کے ڈراز کا اعلان، پاکستان ٹیم گروپ ڈی میں شامل

07-28-2023

(ویب ڈیسک) چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں والی بال کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔

ایشین گیمز والی بال کے ڈراز کے اعلان کے بعد پاکستان ٹیم گروپ ڈی میں چائنیز تائپے اور منگولیا کے ساتھ شامل ہوگئی ہے۔ پاکستان کی عالمی رینکنگ 52 ہے جبکہ منگولیا 58 ویں اور چائنیز تائپے کی ورلڈ رینکنگ 44 ہے۔ایشین گیمز اس سال 23 ستمبر سے چین کے شہر ہینگزو میں شروع ہوں گے۔ واضح رہے گزشتہ روز ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنائی تھی۔