پاکستان کے مایہ ناز کوہ پیما محمد حسن برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق

07-28-2023

(ویب ڈیسک) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کےدوران مایہ ناز کوہ پیما محمد حسن برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کوہ پیما محمد حسن کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران بوتل نیک کے مقام پر برفانی تودے کی زد آکر زخمی ہوئے تھے۔ ساتھی کوہ پیما نے محمد حسن کو ریسکیو کیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے، ڈپٹی کمشنر شگر نے کوہ پیما کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔