پنجاب میں آج اور کل طوفانی بارشوں کا امکان، پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ

07-28-2023

(لاہورنیوز) لاہورسمیت پنجاب میں آج اور کل طوفانی بارشوں کا امکان ہے، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متعدد مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے، کچے مکانات مٹی کا ڈھیر بن گئے ہیں جبکہ فصلیں تباہ اور نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔ آواران میں متعدد گاڑیاں برساتی ریلے میں بہہ گئیں، مقامی افراد نے خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد کو ریسکیو کر لیا، کوئٹہ اور کوہلو سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں رات گئے بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے  ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ 3 روز کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے، بارشوں کا سلسلہ 30 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے دوران شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔