قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

07-27-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی اور اعزاز حاصل کرلیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرتے ہوئے قومی ٹیم سب سے زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی۔ گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے سری لنکا میں پانچویں ٹیسٹ سیریز جیت کر ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کرلیا ہے۔ اس سے قبل سری لنکا میں آسٹریلیا، انگلینڈ نے 4،4 جبکہ بھارت نے 3 اور جنوبی افریقہ نے 2 مرتبہ سیریز اپنے نام کی تھی۔