محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس و رینجرز کا فلیگ مارچ
07-27-2023
(لاہور نیوز) محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ماڈل ٹاؤن ڈویژن، سٹی ڈویژن پولیس اور رینجرز نے فلیگ مارچ کیا۔
فلیگ مارچ میں رینجرز، ڈولفن، پولیس ریسپانس یونٹ، آپریشنز ونگ پولیس نے حصہ لیا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کی اور سٹی ڈویژن پولیس فلیگ مارچ کی قیادت ڈی ایس پی شاد باغ سرکل شکیل احمد نے کی۔ لبرٹی گول چکر، صدیق ٹریڈ سنٹر، کلمہ چوک، فیروز پور روڈ، فیصل ٹاؤن، کاہنہ کی اہم شاہراہوں پر فلیگ مارچ کیا گیا، سٹی ڈویژن کا فلیگ مارچ گریٹر اقبال پارک سے شروع ہو کر آزادی چوک فلائی اوور، بھاٹی چوک، ضلع کچہری، کربلا گامے شاہ، سرکلر روڈ سے ہوتا ہوا نثار حویلی پر اختتام پذیر ہوا۔