پنجاب پولیس کے متعدد افسران کی ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی، نوٹیفکیشن جاری

07-27-2023

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے متعدد افسران ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے ترقی پانے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس ٹو آئی جی پنجاب محمد افضل ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی پا گئے، ایس پی سکیورٹی لاہور توقیر نعیم کی بھی ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی ہو گئی، ایس پی ندیم عباس ، ڈی پی او بہاولنگر علی رضا اور ڈی پی او خانیوال عمر فاروق کو بھی ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سابق ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر، ایس پی بلال ظفر ، ایس پی سرفراز، ایس پی علی وسیم  اور سید ذیشان حیدر ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی پانیوالوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایس پی آصف آمین، ایس پی طارق مستوئی، ایس پی ہارون خان، ایس پی کامران ممتاز، ایس پی کامران نواز کو  بھی ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔