روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا

07-27-2023

(لاہور نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی واقع ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 59 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 45 پیسے پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 04 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے کمی کے ساتھ ڈالر 291 روپے میں فروخت ہورہاہے۔