ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر اعلانیہ اضافہ، 260 روپے کلو ہو گئی
07-27-2023
(لاہور نیوز) ایل پی جی مافیا نے بھی عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا، مافیاز نے ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا غیر اعلانیہ اضافہ کردیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں ایل پی جی 260 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 236 روپے اور کمرشل سلنڈر 908 روپے مہنگا ہوا ہے، مارکیٹ میں ایل پی جی پہلے ہی مہنگی فروخت ہو رہی ہے۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر عوام نے شدید ردعمل دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔