ایل ڈبلیو ایم سی کا عاشورہ کے حوالے سے خصوصی صفائی آپریشن جاری

07-27-2023

(لاہور نیوز) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کا عاشورہ کے حوالے سے خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے آپریشن ٹیم کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ 600 سے زائد ورکرز امام بارگاہوں اور روٹس کی صفائی پر  مامور ہیں، ویسٹ مینجمنٹ کے ورکرز قبرستانوں کے گرد صفائی انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یکم محرم سے ہی شہر کی 120 بڑی امام بارگاہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنائے گئے،  جلوسوں کے روٹس پر صفائی کے غیر معمولی اقدام کیے گئے ہیں، جلوسوں کے اختتام تک خصوصی صفائی آپریشن جاری رہے گا۔