انڈرپاسز میں بارشی پانی جمع ہونے پر سی بی ڈی کو تاحکم ثانی کام سے روک دیا گیا

07-27-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بارشوں کے دوران سی بی ڈی کے انڈر پاسز میں پانی جمع ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کو تاحکم ثانی کام کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرمتعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب  کر لی، کیس کی مزید سماعت ستمبر تک ملتوی لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی، دوران سماعت سی بی ڈی کے وکیل شاذب مسعود نے انڈر پاسز منصوبے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی، عدالت نے  تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ بتائیں حکومت کس طرح کی رپورٹس بنا رہی ہے،سب کے بارے میں لکھا ہے مگر سی ای او جو ذمہ دار ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں لکھا، انڈر پاسز کے معاملے پر روزانہ اخراجات بڑھا دیے جاتے ہیں اس کے باوجود انڈر پاسز کے نیچے پانی کھڑا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ عدالت سی بی ڈی منصوبے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے گی، کمیٹی موقع کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی پھر دیکھیں گے، گلبرگ کے جتنے ایریاز میں پانی گیا ہے اس کی نشاندہی کریں، فی الحال کام بند کردیں۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس میں کہا کہ ایل ڈی اے انڈر پاسز بناتا ہے وہاں تو پانی اکٹھا نہیں ہوتا، سی بی ڈی نے ایک ہی انڈر پاس بنایا تو لوگوں کے گھروں میں پانی چلا گیا، یہ عوام کا پیسہ ہے اس کا بے دریغ استعمال نہیں ہونے کردی گئی۔