وزارت مذہبی امور کی سرکاری سکیم کے حاجیوں کو مزید رقم واپسی کی خوشخبری

07-27-2023

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے سرکاری سکیم کے حاجیوں کو مزید رقم واپس کرنے کی خوش خبری سنا دی۔

وفاقی وزیر طلحہ محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والوں کو 55 ہزار روپے واپس کئے، اب مزید 97 ہزار روپے حاجیوں کو واپس کروں گا۔ طلحہ محمود نے اعلان کیا کہ رقوم کی ادائیگی پیر کے روز سے شروع کر دی جائے گی، کوشش ہے کہ حاجیوں کا جو پیسہ بچ گیا اس کا ایک ایک روپیہ واپس کروں۔