ہانیہ عامر انڈسٹری کی سب سے اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں: ماڈل اقرا فیض

07-27-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان فیشن انڈسٹری کی ماڈل اقرا فیض کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کو ضرورت سے زیادہ توجہ حاصل ہے۔

حال ہی میں ماڈل اقرا فیض ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز اور اداکاروں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ میزبان نے اقرا سے سوال کیا کہ ان کی نظر میں انڈسٹری کی کونسی اداکارہ اوورریٹڈ ہیں؟ جس پر اقرافیض نے ہانیہ عامر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’ہانیہ کے خلاف تو نہیں ہوں مگر سمجھتی ہوں کہ ہانیہ عامر انڈسٹری کی سب سے اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں‘۔ اقرا کا مزید کہنا تھا کہ یمنیٰ زیدی کو شہرت حاصل ہے کیونکہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں تاہم بطورویوورانہیں لگتا ہے کہ ہانیہ کی اداکاری اتنی بہتر نہیں جتنی انہیں شہرت حاصل ہے۔