پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری کا گھر سیل کر دیا گیا

07-27-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری کا گھر سیل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ زلفی بخاری کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا گیا، اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے گھر سیل کیا گیا ہے، زلفی بخاری گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے گھر سیل کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ واضح رہے کہ زلفی بخاری کا گھر اسلام آباد کے سیکٹر F7-1 میں ہے اور زلفی بخاری پر تھانہ سی ٹی ڈی میں ایف آئی آر درج ہے، زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے تھے۔