یوٹیلیٹی سٹورز کو چینی فروخت کرنے سے روک دیا گیا

07-27-2023

(ویب ڈیسک) وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی سٹورز کو خریدی گئی چینی بیچنے سے روک دیا۔ جس کی وجہ سے چینی بحران کو ختم کرنے کے اقدامات کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

یوٹیلٹی سٹورز کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر صنعت وپیداوار کا کہنا ہے چینی مہنگی خریدی گئی ہے اور بیچنے سے روک دیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ خریدی گئی چینی اٹھانے کا عمل شروع کر دیا گیا تھا، کارپوریشن نے حال ہی میں 130 روپے فی کلو کے حساب سے 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی ، اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 140 روپے میں پڑے گی۔