پاک بھارت ورلڈکپ میچ : براڈ کاسٹرز کتنے ہزار کروڑ کمائیں گے؟ تفصیلات آگئیں

07-27-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میچ کے دوران اشتہار کی فیس 30 لاکھ روپے فی 10 سیکنڈز پر پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق براڈ کاسٹرز اس میچ سے 1 ہزار کروڑ بھارتی روپے کمانے کیلیے پُرامید ہیں، نشریات دکھانے کے خواہشمند ٹی وی چینل کو 90 کروڑ کے قریب رقم ادا کرنا ہوگی جبکہ ’’پاورڈ بائی‘‘ سپانسرز کا بجٹ 75 کروڑ رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب ورلڈکپ کے دیگر مقابلوں کیلئے 7 لاکھ روپے فی 30 سیکنڈز مقرر کیا گیا ہے۔