عمران عباس انڈین پنجابی فلم کی شوٹنگ کیلئے لندن روانہ

07-27-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے شوبز سٹار عمران عباس اپنی نئی بھارتی پنجابی فلم ’’جی وے سوہنیا جی‘‘ کی فلم بندی کے لئے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ بھارتی پنجابی فلم میں پاکستانی اداکار سیمی چاہل کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

کچھ ہی عرصے قبل عمران عباس نے اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی تھی۔ اب اداکار نے بتایا ہے کہ وہ اپنی پنجابی فلم جی وے سوہنیا جی کی فلم بندی کے لیے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے اداکار نےسوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔