بھارتی کرکٹ بورڈ کا پاک بھارت ٹاکرا ری شیڈول کرنے کی تجویز پراجلاس طلب

07-27-2023

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ اور میگا ایونٹ کی تیاریوں کے معاملے پر اجلاس طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشینز کے نمائندوں کو دعوت دی گئی ہے جبکہ اہم معاملات پر میٹنگ کل نئی دہلی میں ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹنگ میں پاک بھارت ورلڈ کپ ٹاکرا کو ری شیڈول کرنےکی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں 15 اکتوبر کو شیڈولڈ ہے اور میچ کو نوراتری تہوار کی وجہ سے ری شیڈول کرنے کا کہا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لاجسٹک مسائل کی وجہ سے وینیو کو تبدیل کرنا ممکن نہیں، نوراتری کی وجہ سے میچ کو ری شیڈول کرنےکا سوچ رہے ہیں، اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ  آئی سی سی کے ساتھ مل کر میچ کو ری شیڈول کرے گا اور میٹنگ میں ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ بھی لیا جائے گا۔