ایشین چیمپئنز ٹرافی : پاکستان ہاکی ٹیم تاحال حکومتی این او سی کی منتظر

07-27-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے تاحال حکومتی این او سی کی منتظر ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کی 31 جولائی کو بھارت روانگی شیڈول ہے، چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ تین اگست سے چنئی میں شیڈول ہے اورآج آخری ورکنگ ڈے کے باوجود این او سی کے حوالے سے  پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو نہیں بتایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کو بھارتی ویزے جاری ہو چکے ہیں جبکہ وزارت داخلہ نے بھی این او سی جاری کر دیا ہے۔ دوسری جانب وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزارت خارجہ کی جانب سے این او سی ابھی تک جاری نہیں ہو سکا۔  ذرائع پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کا کہنا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی این او سی جاری کرے گی تو فیڈریشن کو آگاہ کر دیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن این او سی کے معاملے پر تشویش کا شکار ہے۔