پی سی بی کا کرکٹ کمیٹی کو بااختیار بنانے کا فیصلہ، مکی آرتھر، ہیڈ کوچ کا عہدوں پر برقرار رہنا مشکل

07-27-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کمیٹی کو با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق کی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کیلئے سینئر سابق کرکٹرز کے نام جلد فائنل ہونے کا امکان ہے۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے مصباح الحق کو پیغام  دیا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کو مضبوط اور بااختیار بنائیں گے، اپنے ساتھ سینئر کرکٹرز کو ملائیں اور کرکٹ کے تمام معاملات کو دیکھیں۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی ہی چیف سلیکٹراوراراکین کے نام تجویز کرے گی جبکہ  چیئرمین ذکاء اشرف سابق کپتان محمد حفیظ کو سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داریاں دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے معاملے پر بھی تجاویز دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کا عہدوں پر برقراررہنا مشکل ہے اورپاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوچ کیلئے نیا نام تلاش کرے گا۔