مالی خسارے کی شکار پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری

07-26-2023

(لاہور نیوز) مالی مشکلات کی شکار پنجاب یونیورسٹی پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، پنجاب یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔

یونیورسٹی ڈھائی ارب روپے سے زائد  خسارے کا شکار ہے مگر اس کے باوجود اب مجموعی طور پر دو سو سے زائد اساتذہ بھرتی کیے جائینگے، گریڈ 21 کے پروفیسرز کی 33 سیٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، گریڈ 20 کے  ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی 50 سیٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ گریڈ 19 کے اسسٹنٹ پروفیسرزکی 102 اور  لیکچررز کی 37 اسامیاں بھری جائیں گی، نئی بھرتیوں سے یونیورسٹی  پر سالانہ کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ ادھر بجٹ کی کمی کا بہانہ بنا کر انتظامیہ نے ملازمین کو الاؤنس  دینے سے انکار کر دیا ہے۔