نگران صوبائی وزیر بلال افضل کی زیر صدارت اجلاس، سیلابی صورتحال کا جائزہ

07-26-2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر بلال افضل کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبہ بھر میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

بلال افضل نے  پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کنٹرول روم کی ورکنگ بارے نگران صوبائی وزیر کو بریفننگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ کنٹرول روم 24 گھنٹے دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کے بہاؤ کو مانیٹر کر رہا ہے ۔  صوبائی وزیر بلال افضل نے کہا کہ تمام محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں۔ اس موقع پر  کابینہ کمیٹی نے 5000 خیمے خریدنے کی منظوری بھی دی۔