عام انتخابات میں جیت کیلئے پنجاب ٹارگٹ، باقی تمام صوبوں سے زائد بجٹ مختص

07-26-2023

(لاہور نیوز) عام انتخابات 2023ء میں جیت کیلئے صوبہ پنجاب کو ٹارگٹ بنا لیا گیا جہاں ترقیاتی سکیموں کیلئے باقی تمام صوبوں سے زائد بجٹ رکھا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق ترقیاتی سکیموں کے تحت پنجاب کو 26 ارب 35 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو تقریباََ ساڑھے 20 ارب  روپےجاری کیے گئے۔ سندھ کے ایم این ایز کو ترقیاتی فنڈز کے تحت 9 ارب 23 کروڑ، بلوچستان کے ایم این ایز کو 2 ارب 58 کروڑ اور خیبرپختونخوا کیلئے 8 ارب 96 کروڑ روپے  جاری کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کو گزشتہ ماہ کے دوران 15 ارب  روپےسیلاب سے ریکوری و بحالی کیلئے جاری کیے گئے تھے، پنجاب اور سندھ کے ایم این ایز کیلئے ابھی مزید فنڈز کا اجرا کیا جائے گا۔ 8 اگست سے پہلے مجموعی طور پر 61 ارب روپے سے زائد ایم این ایز کو جاری کیے جائیں گے۔