توہین الیکشن کمیشن کیس : فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی درخواست نمٹا دی گئی
07-26-2023
(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ کیخلاف فواد چودھری کی درخواست نمٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کے بعد حکمنامہ جاری کیا، فواد چودھری کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چودھری پیش ہوئے اورعدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ توہین کمیشن کیس میں فواد چودھری کی معافی پر کمیشن کے آرڈر کی کاپی فیصل چودھری کو فراہم کردی گئی ہے ۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ فواد چودھری کی زبانی معافی کو قبول نہیں کیا گیا انہیں تحریری طور پر معافی نامہ جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی درخواست نمٹا دی۔