سی آئی اے لاہور کی کارروائی، منشیات کے 3 بڑے سمگلرز گرفتار

07-26-2023

(لاہور نیوز ) سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ایک کارروائی کے دوران منشیات کے 3 بڑے سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

سی آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت صائم، جاوید اور آسیہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ ملزمان کے قبضے سے 25 کروڑ مالیت کی 141 کلو منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان پشاور سے منشیات مختلف شہروں میں سپلائی کرتے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔