پنجاب پولیس کا عوام کو ہیلمٹ پہننے سے متعلق آگاہی دینے کیلئے کرکٹ باؤنسر کا استعمال

07-26-2023

(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے عوام کو موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننے سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

پیر کو پنجاب پولیس نے پاک سری لنکا ٹیسٹ میں نسیم شاہ کے باؤنسر کی ویڈيو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن نسیم شاہ کا باؤنسر سری لنکن بیٹر کے سر پر جا لگا ، لیکن ہیلمٹ کی وجہ سے اسیتھا فرنینڈو کی بچت ہوگئی۔ پنجاب پولیس نے یہ باؤنسر موٹر سائیکل سواروں کے لیے بطور پیغام استعمال کر لیا اور  ساتھ ہی لکھا کہ 'ہیلمٹ! آپ کی زندگی اور خوشیوں کا محافظ۔، ہیلمٹ پہنیں، محفوظ رہیں'۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔ بارش سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 178رنزبنا لیے تھے جس کے بعد پاکستان کو سری لنکا کےخلاف پہلی اننگزمیں 12 رنزکی برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث 10اوورز تک محدود رہا جس دوران عبداللہ شفیق 87 اور بابراعظم 28 رنزبنا کرناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کو 2 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ موٹرسائیکل سوار افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ بائیک چلاتے وقت ہیلمٹ ضرور پہننے تاکہ کسی حادثے کی صورت میں جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ ہیلمٹ پہننےسے متعلق عوام کو مختلف طریقوں سے آگاہی فراہم کی جاتی ہے ، تاہم پنجاب پولیس نے انوکھے طریقے سے عوام کو ہیلمٹ پہننے کی اہمیت کے بارے میں پیغام دیا ہے۔  پیر کو پنجاب پولیس نے پاک سری لنکا ٹیسٹ میں نسیم شاہ کے باؤنسر کی ویڈيو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن نسیم شاہ کا باؤنسر سری لنکن بیٹر کے سر پر جا لگا ، لیکن ہیلمٹ کی وجہ سے اسیتھا فرنینڈو کی بچت ہوگئی۔ پنجاب پولیس نے یہ باؤنسر موٹر سائیکل سواروں کے لیے بطور پیغام استعمال کر لیا اور  ساتھ ہی لکھا کہ 'ہیلمٹ! آپ کی زندگی اور خوشیوں کا محافظ۔، ہیلمٹ پہنیں، محفوظ رہیں'۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔ بارش سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 178رنزبنا لیے تھے جس کے بعد پاکستان کو سری لنکا کےخلاف پہلی اننگزمیں 12 رنزکی برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث 10اوورز تک محدود رہا جس دوران عبداللہ شفیق 87 اور بابراعظم 28 رنزبنا کرناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کو 2 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔