ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ

07-26-2023

(ویب ڈیسک) حکومت نے مائع پٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیا۔

مائع پٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں 10 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 220 روپے فی کلو ہوگئی۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے، کسی بھی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں۔ دوسری جانب نیپرا نے حکومتی درخواست پر بجلی بھی مزید مہنگی کر دی جس کے بعد گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت 42 روپے 72 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔