محمد عامر کا ڈربی شائر کے ساتھ سیزن 2024 کے لئے معاہدہ

07-26-2023

( ویب ڈیسک ) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر اور انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کے درمیان سیزن 2024 کے لئے معاہدہ طے پا گیا۔

یاد رہے کہ محمد عامر نے 2020ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا جبکہ انہوں نے گزشتہ سال کاؤنٹی کرکٹ میں گلوسسٹر شائر کی نمائندگی کی۔ رپورٹس کے مطابق محمد عامر انگلش سیزن وائٹیلٹی بلاسٹ کے گروپ سٹیج کے تمام میچوں میں شرکت کریں گے۔ ڈربی شائر کے کرکٹ ہیڈ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ محمد عامر دنیا کے بہترین باؤلر ہیں، خوشی ہے کہ ڈربی شائر میں ان کی واپسی ہوئی ہے، وہ ریڈ بال اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہماری باؤلنگ لائن اپ کو لیڈ کریں گے، مجھے ان کی تمام خصوصیات کا اندازہ ہے۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا، کاؤنٹی کرکٹ کو ہمیشہ انجوائے کیا اور بہت کچھ سیکھا ہے۔