بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، حکومتی درخواست پر نیپرا کا محفوظ شدہ فیصلہ جاری
07-25-2023
(ویب ڈیسک) بجلی صارفین کے لیے بری خبر، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے اپنا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 50 پیسے یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی ہے، نیپرا کیجانب سے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، حکومت کے نو ٹیفکیشن کے بعد فیصلہ لاگو ہو جائے گا۔