اداکارہ نیلم منیر کا شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والوں کو اہم مشورہ

07-25-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نیلم منیر نے انڈسٹری میں قدم رکھنے والے نئے چہروں کو اہم مشورے دیے ہیں۔

نیلم منیر نے کہا ہے انڈسٹری میں کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ راستہ نہیں ہے، شوبز کی دنیا میں کامیابی صرف محنت سے ہی ملتی ہے اس لئے اس شعبے میں نئے آنے والوں کو شارٹ کٹ سے اجتناب کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ میں ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز ہے، لوگ دوسروں کے بارے میں باتیں کرتے ہیں مگر اپنی اصلاح کے لئے کوئی تیار نہیں۔ نیلم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بن رہی ہیں اسی لیے شوبز کے نامور سٹارز بھی فلموں میں کام کر رہے ہیں، امید ہے کہ جلد پاکستانی ڈراموں کی طرح فلمیں بھی دنیا بھر میں اپنا لوہا منوالیں گی۔