پہلی ملاقات میں شوہر پسند نہیں آئے لیکن پھر ان سے محبت ہو گئی: ژالے سرحدی

07-25-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی نے شوہر عامر سے مجھے ایک دوست نے ملوایا، پہلی ملاقات میں عامر پسند نہیں آئے تھے مگر پھر ان سے محبت ہو گئی۔

اداکارہ ژالے سرحدی ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے شوہر سے ہونیوالی پہلی ملاقات کا احوال بتایا۔ ژالے نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں مجھ  سے ایک ایسا پروگرام کروایا گیا جس کا مقصد مرد و خواتین کی شادیاں کروانا تھا لیکن مجھے بات کی سمجھ نہیں آئی اور میں نے سمجھا کہ پروگرام کا کوئی سماجی مقصد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے پروگرام کے دوران کئی مرد و خواتین کو بلاکر ان کی شادیاں کروائیں، جس کے کئی سال بعد لوگ مجھ سے یہی سوال کرنے لگے کہ کیا میں نے بھی مذکورہ میچ میکنگ پروگرام کے دوران شادی کی تھی؟ ۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے شوہر عامر سے ایک دوست نے ملوایا تھا اور پہلی ملاقات میں مجھے شوہر عامر پسند نہیں آئے تھے، لیکن بعد میں ہمارے درمیان محبت ہوگئی۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اب ہماری شادی کو 11 سال گزر چکے ہیں اور میرے شوہر گارمنٹس کے کاروبار سے منسلک ہیں۔